عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کی پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید

لاہور(پاک صحافت) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ نئے پاکستان میں  صرف عمران خان کے اے ٹی ایم اور چاپلوس مشیروں کی موجیں لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فردوس امجد خادمہ عثمان بزدار کی ہیں اور نظر ہماری راجکماری پر رکھتی ہیں،اپنی اوقات سے بڑھ کر باتیں مت کریں،لگتا ہے عمران خان نے فردوس امجد کو مریم نواز پر نگران مقرر کیاہے۔

مزید پڑھیں: شاہد خاقان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر پر شدید تنقید 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فردوس باجی ہماری راجکماری کی فکر چھوڑیں اپنی کرسی بچائیں ،فیاض چوہان پھر آپ کے خلاف سازشیں کررہے ہیں،فردوس امجد پنجاب میں اب چند دنوں کی مہمان ہیں ،میرا مشورہ ہے آپ نئی نوکری کیلئے سی وی جمع کرادیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس کے درباری وزیر کرپشن کا واویلہ کرتے گندم،چینی،ادویات اور پیٹرول کی مد میں 2ہزار ارب کا چونا لگاگئے ہیں،تبدیلی والے قوم کو چونا لگارہے ہیں اور خود لالچی سپاری والے پان کھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں صرف عمران خان کے اے ٹی ایم اور چاپلوس مشیروں کی موجیں لگی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم بیچاری مہنگی کی چکی میں پس رہے ہیں،عثمان بزدار ہمیں سرپرائز دینے کی باتیں کررہے ہیں لیکن اپنے ارکان کو منانے کیلئے پائوں بھی پکڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)تمام حربوں کے باوجود نوازشریف اور شہبازشریف کی لیڈرشپ میں متحد اور یکجا ہے ،تحریک انصاف ہر جگہ سے ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کا شکار ہے ،تحریک انصاف کے لوگ سینیٹ ٹکٹ لینے کیلئے بولیاں لگارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے