مریم اورنگزیب

جہاں شفاف الیکشن ہوں گے وہاں جیت ن لیگ کی ہوگی۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں شفاف الیکشن ہوں گے وہاں جیت مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی۔ کیونکہ عوام کو نوازشریف اور شہباز شریف سے محبت و عقیدت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی پالیسیوں پر پاکستانی عوام کو بھرپور اعتماد ہے۔ پولنگ کے ڈبے سے شیر کا ووٹ نکلنا یہ عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد کا نتیجہ ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف اور شہباز شریف کی عوامی خدمت سے متاثر شہری شیر کو ووٹ دے رہے ہیں۔ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، موٹروے اور معاشی ترقی دی۔ مسائل کی وجہ ووٹ چوری، آٹا، چینی، بجلی، گیس اور دوا چور مافیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے