حمزہ شہباز

عوام اب عمران خان سے ایک ایک بات کا حساب لیں گے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ چار سال عمران خان نے عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کیا، مہنگائی اور بے روزگاری کے ذریعے عوام پر ظلم کیا، اب عوام عمران خان سے ایک ایک بات کا حساب لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر عوام نے عدم اعتماد کر دیا ہے، اب عوام عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے۔ عمران خان میں نہ مانو ں کے اصول پر کار فرما ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے 4 سال عمران خان کی بہت فضول باتیں سن لی ہیں۔ عوام اب حکومت سے ایک ایک بات کا حساب لیں گے۔ عوامی نمائندوں نے عوام کے پاس جاکر جواب دینا ہوتا ہے۔ حکومتی منتخب نمائندوں کا موقف ہے کہ ہم عوام کے سامنے کیا موقف لے کر جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے