شازیہ مری

سانگھڑ کے 3 اے آر اوز پیر پگاڑا کے مرید ہیں۔ شازیہ مری

سانگھڑ (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ کے 3 اے آر اوز پیر پگاڑا کے مرید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی الیکشن کی تاریخ آئی ہم نے کام شروع کر دیا، سانگھڑ کے دورے پر نکلی تو ان لوگوں نے میرے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں، روحانیت اور سیاست الگ چیزیں ہیں، ہمارا تعلق بھی روحانیت سے ہے، ہمارے ساتھ پیر صاحبان جو کام کرتے ہیں میں ان سے دعا بھی لیتی ہوں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ سانگھڑ میں تین جماعتی اے آر اوز کو تعینات کیا گیا ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ الیکشن میں عقیدت کو استعمال کیا جائے گا، تین اے آر اوز جن میں ایک نظیر ہنگورو، عرس راجڑ اور ایوب نظامانی شامل ہیں یہ پیر پگاڑا کے مرید بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتی ہوں کہ اگر آپ سانگھڑ میں صاف شفاف الیکشن کرانے کے خواہاں ہیں تو ان تینوں اے آر اوز کو فارغ کرکے وہ لوگ لائیں جو نیوٹرل ہوں، یہاں سانگھڑ شہر میں خونریزی ہوئی ہے، ہم نے اپنے لوگوں کو کھویا ہے، ہم اپنے کسی کارکن کو نقصان پہنچتا نہیں دیکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے