خواجہ سعد رفیق

حکومت چھوڑ کر اپوزیشن کیساتھ آنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن کی صفوں میں شامل ہونے والے اراکین قوم کے ہیرو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی بدمعاشی کا سامنا کرنے کیلئے سب تیار ہیں۔ حکومت اپنی مصنوعی اکثریت کھو چکی ہے، ریاستی طاقت استعمال کی گئی تو ایسا کرنے والے اہلکار قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مافیا گینگ اور عمران خان ان کے چیف ہیں، پی ٹی آئی نے جبری بھرتی کے تحت لوگ توڑے، حکومت چھوڑ کر اپوزیشن کیساتھ آنے والے ضمیر کے قیدی ہیں۔ پی ٹی آئی کے 10 اراکین اسمبلی نے جھوٹ اور مارا ماری کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے