قادر مندوخیل

عمران نیازی یہودیوں کے ایجنڈے پر عمل پیراہے، قادر مندوخیل

کراچی (پاک صحافت)  پاکستان  پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ عمران نیازی یہودیوں کے ایجنڈے پر عمل پیراہے، عمران نیازی کے بچے آج بھی یہودیوں کے گھر پرورش پا رہے ہیں، عمران نیازی ملک کو تباہ اور اسلام کی ایسے دھجیاں اڑاٸی ہیں جن کی مثال نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق قادر مندوخیل نے مسجد نبویﷺ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل مسجد نبویﷺ میں ہونے والے شرمناک واقعے سے تمام پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کل ہونے والے افسوس ناک واقعے کے ماسٹر ماٸنڈ عمران نیازی اور شیخ رشید ہیں، اس واقعہ میں ملوث ان شر پسند عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں کا دل دکھا ہے، آپ کتنی تفریق چاہتے ہیں کتنی نفرت پھیلانا چاہتے ہیں، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے، ان کا ہر مخالف ملک کا دشمن ہے وہ اکیلے سب کچھ جانتے ہیں ان کے علاوہ سب بربادی کی داستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے