فضل الرحمان

2018 کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، الیکشن کےنتائج پہلے تبدیل کیے گئے، فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، الیکشن کےنتائج پہلے تبدیل کیے گئے، آج بھی اسی موقف پر قائم ہوں۔ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ ووٹ عوام کاحق ہے، عوام کو یہ حق لوٹا کے رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کارکردگی 3سال گزرنے کےباوجود سب کے سامنے ہے، سال میں ایک بجٹ ہوتا ہے یہاں 4 بجٹ ہیں۔ ہم نے اپنے مرکزی بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے، اب اسٹیٹ بینک یہاں کسی کو جوابدہ نہیں، اب اسٹیٹ بینک حکومت کی قرض کی درخواست بھی مسترد کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جسلے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ایف بی آر کا چیئر مین کہتا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا، ہمیں اپنا اسٹیٹ بینک بھی قرض دینے کو تیار نہیں۔ جولائی 2019 سے اسٹیٹ بینک نے آج تک حکومت کو ایک روپے کا بھی قرض نہیں دیا، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، ابھی بھی ٹیکس لگانے کا کہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے