رانا ثناءاللہ

مسجد نبویﷺ کے تقدس کو پامال کرنے کی منصوبہ بندی پاکستان سے کی گئی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کرنے کی منصوبہ بندی پاکستان سے کی گئی اور کہا گیا کہ کل دیکھتے ہیں ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت کیلئے اتنے لوگ جمع کرنا مشکل نہیں ہے اگر میں چاہوں تو شیدا ٹلی کی ٹلی بڑی اچھی طرح سے بجائی جا سکتی ہے، یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا گھروں سے نکلنا مشکل ہو جائے گا میں ان کو کہتا ہوں کہ ان کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو جائے گا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر بطور صدر مسلم لیگ ن بہت پریشر ہے لیکن میں نے منع کیا ہے اور سختی سے کہا کہ اگر آپ نے ایسا کچھ بھی کیا تو آپ کیساتھ پارٹی سختی سے نمنٹے گی۔ جو لوگ کہتے رہے کہ ان کو پتا چل جائے گا کل ان کے ساتھ کیا ہوگا ان لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ایک حد میں رہیں ورنہ آپ کو بھی پتا چل جائے گا کہ یہاں کیا ہوتا ہے، آپ آئین اور قانون کے مطابق مقابلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے