شازیہ مری

عمران نیازی میں جیل جانے کی ہمت ہے تو اپنی ضمانتیں منسوخ کرائے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی میں جیل جانے کی ہمت ہے تو اپنی ضمانتیں منسوخ کرائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو بیانیہ بدل بدل کر دھوکا دیتے ہیں، جھوٹ ہی ان کا بیانیہ ہے۔ عمران خان نے بشری بیگم اور فرح گوگی کو بچانے کے لیے جیل بھرو تحریک کی دھمکی دی ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ لاڈلے نے پاکستان کو تختۂ مشق بنا دیا ہے، کل تک جو امریکا کی سازش تھی آج وہ امریکی سازش نہیں رہی۔ عمران نیازی روز ایک نیا جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالم جبہ، بلین ٹری، پشاور بی آر ٹی اور توشہ خانہ عمران نیازی کی کرپشن کی داستان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے