ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی سفارتخانوں میں یوم پاکستان کفایت شعاری سے منانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے یوم پاکستان اپنے بجٹ کے مطابق کفایت شعاری سے منائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول نے ابھی ماریطانیہ کا دورہ مکمل کیا ہے، انہوں نےماریطانیہ میں او آئی سی وزرا خارجہ کے 49 ویں اجلاس میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ وزیر خارجہ نے او آئی سی میں جموں و کشمیر گروپ اجلاس میں شرکت کی، وزیر خارجہ نے او آئی سی وزارت خارجہ کی سربراہی طریقہ کار کے تحت ماریطانیہ کےسپرد کی۔ ترجمان کے مطابق مشیر سیاحت عون چوہدری آج بھارت میں ایس سی او اجلاس میں ورچوئل شرکت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارت میں بی جے پی رہنما کی طرف سے اسلام مخالف بیان تشویشناک ہے، پاکستان ایس سی او کا متحرک رکن ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق امریکا میں جمہوریت کے بارے میں سربراہ کانفرنس میں شرکت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، امید ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ پیشرفت سے تمام امور طےہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے