طلال چوہدری

پی ڈی ایم کا کل کا احتجاج ٹریلر تھا، فلم ابھی باقی ہے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا کل کا احتجاج ٹریلر تھا، فلم ابھی باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پی ڈی ایم کا دھرنا مؤخر ہوا ہے ختم نہیں ہوا، عوامی عدالت کو ہی آخری فیصلہ کرنا ہوگا۔ مجرم کو مہمان بنایا جائے گا تو عوام احتجاج کریں گے، آج ازخود نوٹس کا اختیار حرکت میں ہے، پارلیمنٹ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ بلوائیوں کے ساتھ ادب سے پیش نہیں آيا جاتا، کور کمانڈر کے گھر اور جی ایچ کیو میں آگ لگانے والے کے مقدمے ملٹری کورٹس میں چلنے چاہئیں۔ ایک بار پھر الیکشن مینج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو آگ لگانے والے تحریک انصاف کے عہدے دار اور ٹکٹ ہولڈر ہیں، عمران خان کو تمام فسادات کی پلاننگ کا علم تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے