ندیم افضل چن

عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

لاہور (پاک صحافت) تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے حکومتی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہوکر دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن نے لاہور میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ایک اہم ملاقات کی ہے اور پی پی پی میں باضابطہ شمولیت اختیار کی ہے البتہ وہ باضابطہ شمولیت کا آج اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں شمولیت سے قبل پی پی پی پنجاب کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے، انہوں نے 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ چند ماہ قبل اختلافات کی وجہ سے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے