ترجمان دفتر خارجہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی گرفتاری کی خبر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کی خبر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کے سوال کی کسی سنجیدہ صحافی سے توقع نہیں تھی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 6 ماہ میں 16 ممالک کے دورے کیے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، سوئٹزرلینڈ، ترکیہ، ازبکستان، کمبوڈیا، امریکا، جرمنی، چین، مصر، انڈونیشیا اور سنگاپور کے دورے کیے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں بلاول بھٹو زرداری دورے پر امریکا گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے