قومی اسمبلی

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ریکوزیشن قومی اسمبلی میں جمع

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے ریکوزیشن قومی اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کے لئے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی گئی ہے جس کے مطابق ریکوزیشن جمع کرانے کے بعد 14 دن کے اندر قومی اسمبلی اجلاس بلانا لازمی ہوگا۔

لیگل برانچ قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ریکوزیشن کے مطابق سپیکر اب کسی بھی وقت اجلاس بلا سکتے ہیں، اجلاس بلانے کی حد 14 روز یعنی 22 مارچ بنتی ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے 172 ارکان کی حمایت ضروری ہے، اپوزیشن کے پاس 162 ارکان موجود ہیں اور اسے مزید 10 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے