ایاز صادق

ووٹنگ والے روز حکومت کے خلاف نمبرز کی تعداد حیران کن ہو گی، ایاز صادق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم  اعتماد والے دن حکومت کے خلاف نمبرز کی تعداد حیران کن ہوگی۔  ان کاکہنا ہے کہ عمران خان اور پاکستان اب اکٹھے نہیں چل سکتے۔ حکومت کو چھورنے والوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو چھوڑنے والے اراکین کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے، پہلی بار لوگ حکومت کو چھوڑ کر اپوزیشن میں آرہے ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اپنے ممبران اور اتحادیوں سے رویہ نامناسب ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران ایاز صادق نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، عمران خان نے ملک کو بینک کرپٹ صورتحال تک پہنچا دیا ہے، حکومت کی معاشی، سیاسی، سفارتی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں، عمران خان ملک کے بجائے اپنی سیاست اور اقتدار کا سوچتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے