مریم اورنگزیب

عمران خان کے حکم پر مافیا بھتہ خوری کررہا ہے، مریم اورنگزیب کا انکشاف

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں مافیا عمران خان کے حکم پر عوام سے بھتہ خوری کررہا ہے۔ مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازم وزیراعظم کے ذاتی ملازم نہ بنیں، عمران خان نے شہباز شریف کے بغض میں ہر ادارے کو استعمال کیا، شہبازشریف کے خلاف کاغذ لہرا کر اربوں کی منی لانڈرنگ ثابت کرنے والے شہزاد اکبر کہاں گئے؟۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے اور عمران خان کے حکم پر مافیا بھتا خوری کررہا ہے، پاک سرزمین صحافیوں پر تنگ کیوں ہورہی ہے؟ ریاست کی طاقت کو صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، حکومت کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے