مراد علی شاہ

بلاول بھٹو وفاقی حکومت کی معاشی ناکامیوں کیخلاف لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی معاشی ناکامیوں، نااہلی و نالائقی کے خلاف لانگ مارچ کی قیادت بلاول بھٹو کریں گے جبکہ عوام کی اکثریت اس لانگ مارچ میں شریک ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔سندھ حکومت کے شیئرز کی کٹوتی، پانی اور گیس کی قلت، یکطرفہ روٹیشن پالیسی قابل برداشت نہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت کی معاشی ناکامیوں کے خلاف لانگ مارچ کی قیادت کریں گے، جس نے عوام کو کھانے سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو بلاول بھٹو زرداری غریب عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے