مریم اورنگزیب

عمران خان کی قیادت میں عوام کو مختلف طریقوں سے لوٹا جارہا ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب کی قیادت میں اس وقت عوام کو مختلف طریقوں سے لوٹا جارہا ہے جبکہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج مسلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں ہر طرح اور ہر طریقے سے عوام کو لوٹا جارہا ہے۔ غریب عوام کی جیب کاٹنے کا یہ حربہ عمران خان کے مجرمانہ ذہن کی ایجاد ہے۔ جس میں بجلی کے اضافی بلوں کے ذریعے عوام کی جیب کاٹی جارہی ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ 8 ماہ میں 36 اور 37 دن کے بجلی کے بل بھجوانا دن دیہاڑے ڈکیتی کے مترادف ہے جبکہ ایسی ہی واردات اس سے پہلے گیس کے بلوں کے ذریعے بھی کی گئی تھی۔ جس میں کروڑوں روپے عوام کی جیبوں سے نکلوا ئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان پارٹی کے عہدیدار: خطے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تہران، اسلام آباد اور کابل کے تعاون کی ضرورت ہے

پاک صحافت جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما نے خطے میں دہشت گردی کے رجحان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے