شہباز شریف

عالمی معاشی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معیشت کے متعلق کی جانے والی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے نکلنے پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی اچھی خبر نہیں ہے، ایم ایس سی آئی کا پاکستان کو فرنٹیئر مارکیٹس میں شمار کرنا ملکی معاشی بدحالی کا اعلان ہے۔

شہبازشریف کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان کو دنیا کی 20 ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار کیا گیا تھا لیکن اب ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے نکلنے کا مطلب ہمارے خدشات درست نکلے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے