شیری رحمان

نیپرا اور حکومت کی ملی بھگت سے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نیپرا اور حکومت کی ملی بھگت سے کمپنیاں عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہیں جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاور کمپنیز کی طرف سے نیپرا قوانین کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔ بجلی کے بلوں میں ہیرا پھیری پر نیپرا اور حکومت کی خاموشی سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

رہنما پی پی پی شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ نیپرا اپنے ہی بنائے ہوئے قواعد و ضوابط پر عمل کرانے میں ناکام ہے جبکہ غریبوں کو بجلی کی مد میں دی گئی سبسڈی بھی پاور کمپنیز لوٹ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاور کمپنیز قانونی ہیر پھیر کر کے عوام سے کروڑوں روپے لوٹ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے