سرفراز بگٹی

حافظ حمداللہ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ہم نے مار دیا۔ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حافظ حمداللہ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ہم نے مار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ہم نے ماردیا ہے۔ جو لوگ سہولت کاری کا کردار ادا کررہے ہیں، جو بھی کر رہا ہے، وہ کوئی بھی ہو، آپ اس کو جو بھی نام دے دیں، ہمارے لیے سب ایک ہی ہیں، سب کی نانی ایک ہے، سب کو ایک جگہ سے ہینڈل کیا جارہا ہے، ان سب کے پیچھے (بھارتی خفیہ ایجنسی) را ہے، اس سے پہلے جتنے بھی واقعات ہوئے ہیں۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے ہیں، ان سب میں (بھارتی خفیہ ایجنسی) را ملوث ہے، جو قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، ہم ان کے خلاف جائیں گے۔ ہم ان کے بلوں میں جائیں گے، جہاں وہ پلتے ہیں، جو ان کے لیے محفوظ جگہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگرد تنظیم کی منظم موجودگی اس سے پہلے نہیں تھی، بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ حملہ کوئی اور کرتا ہے لیکن قبول کوئی اور کرتا ہے، جو مرضی ہو، داعش، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) یا کوئی اور ہو، کسی بھی نام پر تشدد کررہا ہے، ہم ان کے پیچھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے