رانا ثناءاللہ

عمران خان کی اگلی منزل اڈیالہ جیل ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ان کی اگلی منزل اڈیالہ جیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کنیٹر پر چڑھ کر بولتا تھا میں کل یہ کردوں گا، پرسوں وہ کردوں گا، ہفتےکو یہ ہو جائے گا بدھ کو وہ ہوجائے گا، یہ عادی مجرم ہے ایسی باتیں کرنے کا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ شرم آنی چاہیے ایسے لوگوں کو جو اقتدار، سیاست کی خاطر دین کا غلط استعمال کرتے ہیں، ان کی اگلی منزل اڈیالہ جیل ہے، وہاں ان کو رکھیں گے، وہ گھٹیاپن جو یہ ہمارے ساتھ کرتے ہیں وہ نہیں کریں گے ان کو انصاف دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے