شہباز شریف

شہبازشریف کا سپیکر سے عدم اعتماد پر آئینی و قانونی طریقے سے ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر آئینی و قانونی طریقے سے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ آٹھ مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی اور اسی دن قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن بھی جمع کروائی گئی تھی۔ آئین کے مطابق آپ چودہ دن میں اجلاس طلب کرنے کے ذمہ دار تھے لیکن آپ نے اپنی آئینی زمے داری پوری نہیں کی۔

شہباز شریف نے خط میں مزید لکھا ہے کہ آج دعائے مغفرت کے بعد آئینی طور پر ضروری ہے کہ ہماری عدم اعتماد کی تحریک کو لیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قرداد پر تین دن بعد اور سات دن سے پہلے ووٹنگ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے