مولانا فضل الرحمن

عمران خان کو یہودیوں اور بھارتیوں نے فنڈنگ کی ہے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لئے سازش ہوئی اور عمران خان کو یہودیوں، بھارتیوں نے فنڈنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازش نہیں ہوئی اس کو لانے کے لیے سازش ہوئی ہے۔ عدم اعتماد اور اسمبلی کے اندر تبدیلی لانے سے اختلاف رکھتے تھے، عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے لوگوں کا ووٹ نہیں لیا، پورے ملک میں لوگ عمران خان کی کارکردگی سے مایوس تھے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا، آڈیو لیکس میں عمران خان کہہ رہا ہے کہ خط کو استعمال کرنا ہے، عمران خان ڈرامے کر رہا ہے وہ کھل کر بے نقاب ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائشوں سے نہیں کمٹمنٹ سے حکومتیں چلتی ہیں، عمران خان نے جو بائیڈن کے مقابلے میں ٹرمپ کو سپورٹ کیا تھا، بائیڈن کا عمران خان سے نہ ملنا اس کا رد عمل تھا جس پر اس کی ناراضی فطری بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے