معروف گلوکار

عاطف اسلم کا فلسطینی بھائیوں کیلئے الخدمت کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا عطیہ

(پاک صحافت) میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوموں کے لیے 15 ملین روپے کی امداد عطیہ کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ فلاحی تنظیم الخدمت کی جانب سے عاطف اسلم سے اظہارِ تشکر کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی گلوکار کے اس اقدام کو خوب سراہ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور اس مشکل گھڑی میں غزہ کے مسلمانوں کی فراخ دلی سے مدد کرنے پر عاطف اسلم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قاضح رہے کہ انسانی ہمدردی کے جذبے سے سرشار گلوکار ہر مشکل وقت میں خدمتِ خلق کے لیے پیش پیش رہتے ہیں، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گلوکار نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کی ہو۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے