شازیہ مری

عمران خان کا کردار چور مچائے شور کا ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان نے چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے کیوں گھبرا رہے ہیں، عمران خان کا کردار چور مچائے شور کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا فیصلہ سنانے میں تاخیر نہ کرے۔ سوال یہ ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کا حساب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ غیر ممنوعہ اکاؤنٹس سے حاصل کردہ فنڈنگ پر ملک کو انتشار کا شکار بنایا جا رہا ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر کے فارن فنڈنگ کیس دبانے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان بی آر ٹی، مالم جبہ اور بلین ٹری کیس میں عدالتی حکم امتناعی کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش پر ملک کو تختہ مشق بننے نہیں دیں گے، عمران اینڈ کمپنی نے چار سال کی نااہلی اور نالائقی سے ملک کو اس جگہ پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے