رانا ثناءاللہ

قومی و صوبائی الیکشن ساتھ ہونگے، انتخابات کا اعلان ہوتے ہی نوازشریف وطن پہنچیں گے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی الیکشن ساتھ ہونگے، انتخابات کا اعلان ہوتے ہی نوازشریف وطن پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود سیاستدانوں سے مذاکرات کیلیے تیار نہیں، وہ صرف کمیٹیاں بنا رہے ہیں۔ اگر وہ واقعی بات چیت چاہتے ہیں تو وزیراعظم کو فون کرکے بیٹھ کر بات کرلیں۔ عمران خان نے جو مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے، اسے حکومت غیر سنجیدہ سمجھتی ہے کیوں کہ بات اب بہت آگے جاچکی ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے میں شرپسند وہاں رکھے لیپ ٹاپس اٹھا کر لے گئے ہیں جن میں حساس معلومات تھیں۔ اب ان لیپ ٹاپس سمیت دیگر اہم اشیا کو کوئی تھانیدار نہیں فوج ہی برآمد کرے گی اور اس کیس میں آرمی ایکٹ بھی اسی وجہ سے لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ جناح ہاؤس یا اطراف میں داخل ہوئے ان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا۔ اگر یہ سب عمران خان نے منصوبہ بنایا تو پھر ملٹری کورٹ میں اُس کا بھی ٹرائل ہوگا۔ پی ٹی آئی سے لاتعلقی اختیار کرنے والے مقدمات سے بچ سکتے ہیں تاہم جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے