فیصل کریم کنڈی

پیپلزپارٹی پہلے بھی انتخابات کیلئے تیار تھی اور اب بھی تیار ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے بھی انتخابات کیلئے تیار تھی اور اب بھی تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو دیر سے سمجھ آتا ہے کہ صحیح فیصلہ کیا ہے اور کون سا فیصلہ غلط ہے۔ پارٹی کی حتی کہ مئی میں بھی انتخابات کی پوری تیاری تھی۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پنجاب میں اپنے نامزد امیدواران کو ٹکٹ بھی جاری کر چکی تھی، وہ پارٹی انتخابات سے بھاگ رہی تھی جس کے امیدوار بھی پورے نہیں ہو رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا مشورہ مان لیا جاتا تو عمران خان مزید مضبوط ہو جاتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے