مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد عالمی بینک، اے ڈی بی اور کورین بینکوں سے پیسے آئیں گے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد عالمی بینک، اے ڈی بی اور کورین بینکوں سے پیسے آئیں گے۔ معاشی بحران پر جلد قابو پالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال 80 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں جس کی وجہ سے روپے پر دباؤ رہا جبکہ مارچ میں درآمدی بل میں کمی آئی اور جون میں بھی کمی ہوئی۔گزشتہ حکومت میں ایل سی مارجن دیئے گئے جس سے فرق نہیں پڑا، گاڑیوں اور موبائل فونز کی درآمد پر پابندی سے فائدہ ہوا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ایک دوست ملک 1.2 ارب ڈالر کی آئل فنانسنگ کرے گا جبکہ 1 ارب ڈالر ایک دوست ملک کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایہ کاری کرے گا اور ایک دوست ملک نے 2 ارب ڈالر کی گیس کیلئے ڈیفر پیمنٹ دینے کی حامی بھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوست ملک نے 2 ارب ایس ڈی آر دینے کی حامی بھری ہے، اب تک رواں مالی سال میں 8 ارب ڈالر آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے