شرجیل میمن

پی ٹی آئی کا بیانیہ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، یہ لوگ شروع دن سے ہی عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہے اور دھوکہ دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ جھوٹا ہونے پر آئی ایس پی آر کا بیان حرف آخر ہے۔ پی ٹی آئی والے جھوٹا بیانیہ مسترد ہونے پر اداروں پر کیوں برہم ہو رہے ہیں؟ پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیہ کو ادارے کیسے درست کہیں؟ سب کو علم ہے سازش والا خط کس نے لکھوایا۔

رہنما پیپلزپارٹی اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ زبردستی جھوٹ کو سچ نہیں بنایا جاسکتا، پی ٹی آئی اپنے جھوٹے بیانیہ کے لیے اداروں کو نشانہ نہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت تباہ کرنے کا آسکر ایوارڈ عمران خان کو ملنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی (پاک صحافت) شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے