شرجیل میمن

عمران خان ملک دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران خان ہمارے دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں، ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کی خاطر خطرناک مشن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ عمران خان نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں، ان کی مہم اور ایجنڈا ہمارے اداروں کو بدنام اور بلیک میل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام عمران خان کو کبھی بھی ہمارے ملک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے