شہباز شریف

موجودہ حکمران کسی بھی احساس ذمہ داری سے عاری ہیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) ملک کی حالیہ صورت حال سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران کسی بھی احساس ذمہ داری سے عاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک آٹو پائلٹ پر ہے، کیونکہ بد قسمتی سے ایک کے بعد دوسرا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں افراتفری پھیلی ہے جب کہ قیادت کا فقدان ہے، حکومتی مشینری موجودہ صورتحال سے بالکل لاعلم ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ وفاقی وزراء امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں، وزرا میں سے ایک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کالعدم جماعت کے ساتھ 2020 کے معاہدے سے لاعلم تھے۔ اس حکومت کی حالت کا اندازہ لگائیں جس کا وزیراعظم کہتا ہے کہ اس نے ٹی وی پر روپے کی قدر میں کمی کی خبر سنی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے