نیر بخاری

عمران خان ملک دشمنی کے بیان پر قوم سے معافی مانگیں۔ نیربخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیر بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کے خلاف بیان دینے پر پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگے بصورت دیگر انہیں کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ دھرتی ماں ہمیں جان سے عزیز ہے غدار وطن پر آئین میں درج سزا کا اطلاق لازم ہے، ملک دشمن ممالک کے شہریوں سے فارن فنڈنگ حاصل کرنے والے عمران خان کا بیرونی آلہ کار کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

نیر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان ملک دشمنی کے بیان پر قوم سے معافی مانگیں ورنہ دھرتی ماں کے ٹکڑے ہونے کا بیان دینے والے کی بوٹیاں بھی نہیں ملیں گی۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی پر براجمان رہنے والے عمران خان کا فوج ایٹمی اثاثوں کے بارے میں بیان اسکی رگوں میں کیا پاکستانی خون نہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے