خورشید شاہ

پی پی رہنما سید خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے سرگرم، رابطے تیز کردیئے

سکھر (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پاررٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لئے سرگرم ہو گئے، جس کے لئے انہوں نے مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں سے رابطے بھی تیز کر دیئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران  ان سے حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔ خیال رہے کہ سید خورشید شاہ نے اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ پی  پی ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے اے این پی، جے یو آئی، مسلم لیگ نون، بی این پی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے کیئے ہیں۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کی اپیل کی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ خورشید شاہ آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں اپوزیشن رہنماؤں کو حکومت مخالفت تحریک تیز کرنے کی اپیل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے