رانا ثناء اللہ

عمران خان فتنہ ہے، ملک میں فساد اور افرا تفری چاہتاہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان فتنہ ہے، ملک میں فساد اور افرا تفری چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زمان پارک میں آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا ہے، جس حصے میں عمران خان کی اہلیہ ہیں پولیس وہاں داخل نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں بتایا کہ پولیس جب نو گو ایریا کلیئر کرانے گئی تو غیر مسلح تھی، پولیس پر پتھراؤ ہوا، زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، پولیس نے غیر مسلح ہو کر سارے علاقے کو کلیئر کیا ہے۔ ہ آئی جی پنجاب کچھ دیر میں تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے، وہ بتائیں گے وہاں سے کیا کچھ ملا۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ جو شخص مخالفین کے ساتھ بیٹھنے اور بات کو تیار نہ ہو اس کا چہرہ واضح ہو گیا ہے، اتنے اشتعال کے بعد بھی پولیس نے آج بھی یہ آپریشن بغیر اسلحے کے کیا، پولیس نے خیال رکھا ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔ تمام مقدمات میں عمران خان اور ان کی لیڈرشپ کو نامزد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے