رانا ثناءاللہ

عمران خان دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جو اب پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور اس وقت کے سیکریٹری ٹو وزیر اعظم اعظم خان کی آڈیو لیکس سے عمران خان کا امریکی سازش کے تحت حکومت ہٹانے کا جھوٹ قوم کے سامنے آ گیا ہے ، “اس کے جھوٹ کی ہنڈیا بیچ چوڑاہے میں پھوٹ گئی ہے۔ یہ ملک و قوم اور نوجوانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ قوم کو شعور دینا چاہیے تاکہ اس فراڈ کو اور اس احمق فتنہ گر انسان کو رد کیا جاسکے، عمران خان کہتے تھے کہ “امریکا نے سازش کی ہے اور اس سازش میں اپوزیشن نے ساتھ دیا، اس سازش کی بنیاد پر میری حکومت ختم کی گئی “، یہ گفتگو اس سازش کے حوالے سے بات کررہے ہیں، اور کہہ رہے ہیں کہ اس پر ہم نے صرف کھیلنا ہے بات نہیں کرنی۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے