عظمی بخاری

عظمی بخاری کورونا وائرس کی شکار، خود کو قرنطینہ کرلیا

لاہور (پاک صحافت) حالیہ دنوں ملک بھر میں کورونا وائرس کی نئی لہر نے شدت اختیار کی ہے جس کے نتیجے میں کورونا کیسز کی تعداد کئی گنا بڑھ چکی ہے اور اب ن لیگ کی رہنما عظمی بخاری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ گزشتہ روز ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔ عظمیٰ بخاری نے لوگوں سے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سب لوگ احتیاط کریں، کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ویکسین اور بوسٹر لگوا چکی ہوں، اس کورونا نے میرا سب کچھ چھین لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے