مراد علی شاہ

غریبوں کے ساتھ اگر کسی لیڈر کا دل دھڑکتا ہے تو وہ بھٹو خاندان ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ غریبوں کے ساتھ اگر کسی لیڈر کا دل دھڑکتا ہے تو وہ بھٹو خاندان ہے، اس کے علاوہ میرا نہیں خیال کہ کسی کو غریبوں کا خیال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان کے لوگ اپنی جانیں دے کر لوگوں کے حق کے لیے لڑتے رہے ہیں، کبھی حکومت کی پرواہ نہیں کی، اپنی ذاتی انا کی وجہ سے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے لوگوں کو تکلیف ہو اور اب بھی بلاول بھٹو زرداری اس بھیانک دور سے نجات دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان کا دل غریبوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور بلاول بھٹو عوام کو اس بھیانک دور سے نجات دلائیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ  18 اکتوبر کا واقعہ ہو یا 27 دسمبر کی سازشیں جنہوں نے کی تھیں ان کے بارے میں تو ساری دنیا کو پتا چل گیا ہے، جس جگہ جرم ہوا اس کو کس انتظامیہ نے دھلوایا، اس حکومت کے کہنے پر انہوں نے شواہد مٹائے۔

واضح رہے وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ 2008 میں جیسے ہی ہماری حکومت آئی تو ہم نے جو بھی شواہد موجود تھے ان کی اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تحقیقات کرائیں اور جو بھی سازشی تھے ان کو پتا چل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مرتبہ سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو ناصرف منتخب کیا ہے بلکہ پہلے سے زیادہ نشستیں اور ووٹ دلائے ہیں اور آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے مشن پر کام کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے