سراج الحق

کراچی کو مکمل حقوق کی فراہمی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب تک کراچی کو مکمل حقوق نہیں دئے جاتے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی، کراچی کے قائدین اور کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی نے تاریخی جدوجہد کے ذریعے شہر کو اس کا حق دلایا ہے۔ 28 روزہ دھرنے میں جماعت کے کارکنان نے جس استقامت کا ثبوت دیا، وہ سیاسی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، پوری قیادت اور کارکنان کو مبارکباد، جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں کراچی کو تباہ و برباد کیا گیا ہے۔ کراچی کے تعلیمی ادارے، کارخانے اور فیکٹریاں تباہ کردی گئیں، کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں، جماعت اسلامی کو موقع ملا تو وہ کراچی کے عوام کے مسائل حل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے