پلوشہ خان

عمران خان کیلئے چندے اور کرپشن کے پیسے میں کوئی فرق نہیں۔ پلوشہ خان

اسلام آباد (پاک صحافت) پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پیسہ چاہئے، وہ چندے کا پیسہ ہو یا کرپشن کا اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بنی گالہ کا سنسان مکان راتوں رات محل میں تبدیل ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے معیشت سے جڑی ہر وزارت میں اپنے مالی سہولت کار رکھے ہیں۔ جسٹس وجیہہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے عمران خان شرماتے ہیں، فواد چودھری آج تردید کل تصدیق کریں گے۔

پی پی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کا مزید کہنا ہے کہ جس تیزی سے عمران خان نے معاشی ترقی کی ہے سوالیہ نشان ہے، سوال یہ ہے عمران خان کی شاہانہ طرز زندگی کا راز کیا ہے؟ کیا عمران نیازی اپنا کاروبار قوم کو بتائیں گے؟ سلائی مشینوں سے کیسے ارب پتی بنا جائے غریب عوام کو وہ کاروبار بھی بتایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے