شیریں مزاری

شیریں مزاری نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (پاک صحافت) وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا،  شیریں مزاری نے عورتوں کے تحفظ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عورتوں کیلئے بہتر ماحول بنائے پابندیاں نہ لگائے، عوامی مقامات پرعورتوں پر حملوں میں زیادہ یوتھ ملوث ہے،پارکوں میں عورتوں کیلئے وقت کا تعین تعجب والی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی اجلاس میں پنجاب کے پارکس میں عورتوں کی انٹری کے اوقات کار پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ عورتوں پر پابندی کے بجائے سنگل افراد کے داخلے پر پابندی لگائیں، عورتوں کیلئے بہتر ماحول بنائیں پابندیاں نہ لگائیں۔

واضح رہے کہ مینار پاکستان واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کیلئے 4 خصوصی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں،141 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور شناخت پریڈ کرائی جس میں عائشہ اکرم نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے