عطا تارڑ

ملک کا سب سے بڑے قبضہ مافیا کا سرغنہ عمران خان نیازی ہے، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ  نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے چینی آٹے پر ڈاکا ڈالا، عمران نیازی کے پاس اتنے پیسے کہاں سے  آئے، عمران نیازی کا ذریعہ آمدن کیا ہے، 4 سو کنال کا محل کیسے چلاتے ہیں؟۔

تفصیلات کے مطابق  پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کا سب سے بڑے قبضہ مافیا کا سرغنہ عمران خان نیازی ہے، ملکی تاریخ کا کرپٹ ترین حکمران عمران نیازی ہے۔ انہوں نے نے کہا کہ ہمارے 10سالہ دور میں کرپشن کی ایک بھی کہانی سامنے نہیں آئی، عمران خان نے آخری کمنٹری 95ء میں کی،2021 تک کمائی چل رہی ہے، جو کہ ایک معجزہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے وزیر اعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چار سو ارب روپے کا ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، والٹن ایئرپورٹ کی زمین 99 سال کی لیز پر کیوں دی؟، عمران خان آٹے چینی پر کی گئی کرپشن کا جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے