نواز شریف

حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر نواز شریف کا تعزیتی پیغام

لاہور (پاک صحافت) حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے  تعزیتی پیغام میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آخری سانس تک تحریک آزادی کشمیر کی روشن علامت بن کر غلامی کی زنجیریں کاٹنے کےلئے سرگرم رہے۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے  تعزیتی پیغام میں کہا کہ ‘عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی وفات  پر بہت دکھ ہوا۔ سید علی گیلانی نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ دنیا کے تمام مظلوموں کے دلوں میں وہ آزادی کی تڑپ بن کر زندہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم و مغفور سید علی گیلانی کو جوار رحمت میں جگہ دے’۔ خیال رہے کہ  حریت رہنما سید علی گیلانی 92 برس کی عمر میں  گزشتہ روز قضائے الہی سے انتقال کرگئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے