ناصر حسین شاہ

اچھی شہرت کا آئی جی لگوانے پر خواجہ اظہار کو اتنا برا کیوں لگا؟ ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہر صورت میں امن و امان کی بحالی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کراچی سے جاری بیان میں ناصر حسین شاہ نے خواجہ اظہار کے بیان پر ردعمل دیا اور استفسار کیا کہ ایک اچھی شہرت کا آئی جی لگوانے پر خواجہ اظہار کو اتنا برا کیوں لگا؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کو امن و امان کی بحالی کی ہدایات دی ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ہرصورت امن و امان بحال کیا جائے، کراچی میں پولیس اور رینجرز ٹارگٹڈ آپریشن اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہار اطمینان رکھیں سندھ حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرے گی۔ ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ خواجہ اظہار کہتے ہیں کہ ن لیگ کو بلیک میل کر کے آئی جی لگوایا ہے، لگتاہےخواجہ اظہار ن لیگ کے ترجمان ہیں، امن امان پر گفتگو صرف سیاسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے