مفتی منیب الرحمن

شیخ رشید قوم کو گمراہ کرنے کیلئے دانستہ غلط بیانی کر رہے ہیں۔ مفتی منیب الرحمن

کراچی (پاک صحافت) مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید قوم کو گمراہ کرنے کے لئے دانستہ طور پر غلط بیانی کررہے ہیں جبکہ مسئلہ کا پرامن حل موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے ساتھ آخری معاہدے میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنا شامل نہیں ہے، صرف پارلیمنٹ میں پیش کرنا اور بحث کرنا شامل ہے،دیگر امور کے بارے میں وزیر داخلہ نے خود کہا کہ انہیں تسلیم کیا جاسکتا ہے۔

مفتی منیب الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ ہر ایک کو معلوم ہے کہ حکومت کے پاس طاقت بھی ہے اور اسے استعمال کرنے کا اختیار اور وسائل بھی اس کے پاس ہیں لیکن ناحق قتل کبھی فراموش نہیں کیے جاتے۔ تاریخ کے ریکارڈ میں محفوظ رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی عدالت میں بھی سب سے پہلے قتلِ ناحق کے معاملات پر ہی فیصلے ہوں گے لہٰذا وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سے اپیل ہے کہ حکمت و تدبر سے کام لے کر اس مسئلے کا پرامن حل نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے