فریال تالپور

شہید بینظیر بھٹو کا پاکستانی خواتین کو خودمختار بنانے کا ویژن مشعل راہ ہے۔ فریال تالپور

کراچی (پاک صحافت) فریال تالپور کا کہنا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کا پاکستانی خواتین کو خودمختار بنانے کا ویژن مشعل راہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے بختاور بھٹو گرلز کیڈٹ کالج کی پرنسپل سے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں ڈاکٹر فریدہ شیخ نے پاکستان کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج کے قیام میں فریال تالپور کے کلیدی کردار کو سراہا۔

فریال تالپور نے اس موقع پر کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستانی خواتین کو معاشی طور خودمختار بنانے اور ان کی ترقی کے متعلق ویژن مشعل راہ ہے، پاکستان کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کا عمل بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے پیروی کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی اعلیٰ اور معیاری تعلیم و تربیت کے بغیر کوئی قوم ترقی و خوشحالی کی بلندیوں کو چھو نہیں سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے