احسن اقبال

پاکستان تحریک انصاف نے خود اپنے خلاف سازش کی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خود اپنے خلاف سازش کی۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018 میں اناڑی کو مسلط کرکے سی پیک کا منصوبہ تہس نہس ہوا۔ 2018 کی سازش کے بعد منصوبے کے تحت پاکستان کو معاشی بدحال کیا گیا۔ 2014 میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کے واقعات پر احتساب ہوجاتا تو 9 مئی نہ ہوتا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت لیول پلیئنگ فیلڈ کا شکار نہیں، پی ٹی آئی پاکستان کے ریاستی اداروں سے ٹکرائی، جو بھی ریڈ لائن کراس کرتا ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔ نواز شریف نے پالیسی بیان دیا کہ جنہوں نے ان کے ساتھ برا کیا انہیں معاف کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اکثریت ملی تو ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں گے، اپوزیشن میں بیٹھنے والوں کو بھی تسلیم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے