خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ تشکیل، اعلامیہ جاری

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا میں نگران کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ انتظامیہ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نگران کابینہ کے ارکان تعینات کر دیے ہیں۔ دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے نگران کابینہ کے حوالے سے گورنر اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے ساتھ مشاورت سے انکار کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے حوالے سے محکمہ انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی نگران کابینہ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ نگران کابینہ میں شفیع اللہ خان، شاہد خان خٹک، حاجی غفران، ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، فضل الٰہی، عدنان جلیل، خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی اور محمد علی شاہ شامل ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیر اعلیٰ کے پی اعظم خان سے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے گورنر غلام علی سے تفصیلی مشاورت کی تھی، ملاقات میں نگران کابینہ اور الیکشن کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے