مریم نواز

شہداء کا تقدس اور احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہداء کا تقدس اور احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے یوم دفاع پر شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 تاریخی اور یادگار دن ہے۔ ہماری فوج نے بہادری کے وہ کارنامے دکھائے جس نے دشمن کو عبرت کی مثال بنایا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ افواج اور عوام مل کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتے ہیں، اس اتحاد پر ضرب لگانا، پاکستان کے دشمنوں کا اصل منصوبہ ہے جسے ہم نے مل کر ناکام بنانا ہے۔ دشمن کی اس رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش، حسرت ناتمام ہی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے تقدس اور احترام پر قوم نے کبھی سمجھوتہ کیا نہ کرے گی۔ 9 مئی جیسے سیاہ واقعات دشمن کی سازش کا حصہ ہیں جسے قوم برداشت نہیں کرے گی، مضبوط افواج، امن اور معاشی بحالی کے ضروری تقاضے ہیں۔

چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری افواج عظیم قربانیاں دے رہی ہیں۔ عوام اور افواج پاکستان کے مضبوط رشتے میں دشمن کو دراڑ نہیں ڈالنے دیں گے، دشمن کی منفی سوچ سے اپنے نوجوانوں کے ذہنوں کو بچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے