آرمی چیف جنرل عاصم منیر

دیرپا امن و استحکام کے حصول تک دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دیرپا امن و استحکام کے حصول تک دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحد پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ انہوں نے فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔ آرمی چیف نے جوانوں اور افسران سے خطاب میں کہا کہ قبائلی عوام اور سکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں کے باعث ریاست کی عمل داری قائم ہوئی ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے تعاون سے دیرپا امن و استحکام کے حصول تک دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی، مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، کسی کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن کو خراب کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں انہوں نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر امور پربریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے